جب یہ آگاہی پہنچتی ہے کہ ہمارے نخرے تو صرف رب ہی اٹھا سکتا ہے بلکہ اٹھاتا ہی صرف وہی ہے. تب ہمارا لوگوں کو دیکھنے کا نظریہ بدل جاتا ہے. تب نہ ہمیں لوگوں کی محبت متاثر کرسکتی ہے اور نہ ہی نفرت, کیوں کہ نظر آ رہا ہوتا ہے کے ان کی ڈوریاں کون ہلا رہا ہے.
©INFINITY DECODER ™
©INFINITY DECODER ™
کچھ الفاظ کا مقدر ہی صرف ظاہر کے مطالب طے کرنا رہ جاتا ہے. ان کا استعمال کبھی باطنی دنیا پر کیا ہی نہی جاتا. اب جیسے کہ آزادی یا قید.
جسم کی ایک محدود ظاہری قید سے نجات کو آزادی کہہ دیا جاتا ہے اور اسی کی کوشش کی جاتی ہے.
اصلی قید تو باطنی قید ہے. بندہ خود کو خود کی قید میں رکھتا ہے اور اسے کبھی نظر ہی نہیں آتا کے وہ قید ہے.
اور اگر کوئی خوش قسمت اپنی قید سے آزاد ہو بھی جائے. تو گھر اور خاندان کی ان دیکھی ان کہی زنجیروں کی قید تو پھر بھی قائم رہتی ہے.
اور مجھے تو یہ بھی شرک کی ہی ایک قسم لگتی ہے کہ بندہ رب کے حصار کے علاوہ اور کئی ان دیکھے حصاروں میں جکڑا رہے اور انہیں قبول کرلے.
آپ جتنے اہل باطن کا آج ذکر کرتے ہیں وہ سبھی ان قید کی اقسام سے آزادی کے بعد ہی اہل باطن قرار پائے.
تو خود کو بھی قید سے نجات دلائیں اور ان کو بھی جو آپ کی قید میں ہیں. تب آپ پر علمِ حقیقی کا ظہور ہوگا.

روہی...
پسندیدہ علاقہ.
رومانوی احساسات لیے ہوئے غربت.
برستے سورج کے دن اور برف سے ٹھٹھرتی راتیں,
کبھی میلوں دور تک بھینی بھینی تنہائی کی قربت تو کبھی گنجان آبادیوں میں جانوروں کے ٹاپوں کی آواز,
ایسی تنہائی جس میں قربتِ خدا کا احساس ہو...کبھی کبھی لگتا ہے مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کے علاقوں میں خدا کی موجودگی زیادہ محسوس ہوتی ہیں..
// اظہارِ خیالات

مجھے تو یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ دعویِٰ محبت تو رب کا ہے ہم سے اور اس پر کمال کہ تقاضہِ محبت بھی ہم ہی سے.
بھئ محبت کا دَم آپ بھرتے ہیں تو محب ہوئے آپ اور ہم تو ٹھہرے محبوب .
پر یہ سمجھ نہیں آتا کہ یہ کیسی محبت ہے جس میں محب تو روپوش رہے اور محبوب کو کہا جائے تم سرگرداں رہو میری تلاش میں, کوئی بتائے کہ دعویٰ محبت بھی آپ ہی کا اور عادتیں محبوب والی...
یا پھر دنیا والوں نے ہی شاید خود ساختہ اصول بنا رکھے ہیں محب اور محبوب کے فرق میں... کیا پتہ اس کے نزدیک محب اور محبوب ایک ہی مفہوم میں ہوں..

پتہ ہے ہر خوشی میں بھی.. اُس خوشی کا دکھ چھپا ہوتا ہے...
اور دکھ میں اُس دکھ کی خوشی...
تو اگر جزبات کو سمجھنے میں ہماری حساسیت بہتر ہو جائے اور کچھ شعوری بیداری بھی ساتھ شامل ہو تب خوشی اور غم ہوتے ہوئے بھی نہیں ہوتے.
بلکہ اس بات کا ادراک رہے کہ جو بھی مل رہا ہے رب ہی دے رہا ہے تو ہم غم کا بھی ویسا ہی خیر مقدم کریں گے جیسا خوشی کا کرتے ہیں...

ویسے رب کے ظرف کا بھی کیا مقام ہوگا. کہ جسے اُس نے اتنی محبت سے بنایا ہو, وہی اُس کے سامنے کسی اور سے محبت کے دعوے کرتا ہو.
ممکن تو نہی... پر سوچتا ہوں کہ اگر کسی ایسے لمحے میں رب کے جذبات جان سکوں کہ اسے کیسا محسوس ہوتا ہے.
کبھی لگتا ہے اسے فرق نہیں پڑتا ہوگا کہ وہ تو ٹھہرا رب. پر مخلوق سے بندگی کا تقاضا بھی تو اس کا ہی وصف ہے.
// پیکرِ تضاد

شعور کی وسیع النظری بھی آخری سانسیں لے رہی ہے. لوگ آپ کے الفاظ کو انہی معانی کا جامہ پہناتے ہیں جو ان کی پہنچ میں ہوں. جہاں تک ان کے شعور کی رسائی ہو. قطع نظر کہ آپ کے الفاظ وہ مفہوم بھی دیتے تھے یا نہی. پس واجب ہے کہ بات کرنے سے پہلے سامنے والے کا ظرف تول لیں ورنہ خاموشی اختیار کی جائے.
©INFINITY DECODER ™
©INFINITY DECODER ™
لکھاری بننا اتنا بھی آسان نہیں ہوتا بندے کی آخرت داؤ پر لگی ہوتی ہے. کیا پتا مصنف کسی بات کے بھی ایک پہلو پر چُوک جائے اور تب اسی پر گرفتار کھڑا ہو. اُس کی رحمت پر یقین کے باوجود لکھنے لکھانے کے کام میں احتیاط لازم ہے.
©INFINITY DECODER ™
©INFINITY DECODER ™
پتہ ہے مسائل کو حل کرنے کا سب سے زیادہ تجربہ اسے ہی ہوتا ہے جس نے زندگی میں سب سے زیادہ مسائل دیکھے ہوں، پر حقیقت یہ بھی ہے وہ جو سب کے مسائل حل کرتا پھرتا ہے، دوڑ کر سب کی مدد کرتا پھرتا ہے ، جب وہ ایسی کسی حالت میں پھنسے تو اس کے پاس کوئی نہی ہوتا جو اسے حل بتا سکے ۔ یا اسے دلاسا دے سکے۔ اسے سب کچھ خود ہی کرنا ہوتا ہے ۔ کیونکہ باقی سب کی نظر میں تو وہ کبھی مسائل میں پھنس ہی نہیں سکتا کیوں کے لوگ اسے قابل ہی اتنا سمجھتے ہیں ۔ تو کئی دفعہ ہماری مدد کی ضرورت سب سے زیادہ اسے ہی ہوتی ہے جسے کوئی مسئلہ ہی نا ہو ۔۔۔ جس پر کوئی مصیبت نظر ہی نا آتی ہو ۔
Pain is the ultimate driving force of Life. Without pain life might be directionless and purposeless. Embrace and respect the pain you've ever experienced because that pain shaped you to your current version.So always welcome each type of pain to evolve your brain and body to give you the gift of knowledge and in-depth perception.
©INFINITY DECODER ™
©INFINITY DECODER ™
محبت میں انسان کو کچے کانوں والا نہی ہونا چاہیے ، ایسے انسان پر محبت اترتی تو ہے پر وہ اپنی نااہلی سے اس نعمت کو کھو دیتا ہے ۔
شیطان تو ویسے ہی طاق میں ہوتا ہے اور ان کے کانوں میں اپنی طرف سے الفاظ پھونکتا رہتا ہے ۔ جیسے ہی کوئی اک اس دام میں آیا ویسے ہی پہلی دراڈ پڑ گئی اور یوں جلد ہی غلط فہمیاں اس رشتے کو کھا جاتی ہیں ۔

تنہائی آپ کی خود سے ملاقات کا نام ہے ۔ جب آپ اس وصال کی چاشنی سے آشنا ہو جاتے ہیں تو لوگوں کی موجودگی اکثر باعث تکلیف ٹھہرتی ہے ۔ پھر ایک قدم آگے بڑھ کر آپ سیکھتے ہیں کہ خود سے یہ ملاقات تو آپ ہجوم میں سر بازار بھی کر سکتے ہیں ۔ اس کے بعد سے کون کب آپ کی زندگی میں آتا ہے اور کب جاتا ہے یہ آپ کے لیے بے معنی سا ہو جاتا ہے ، آپ خود ہی محب ہوتے ہیں اور خود ہی محبوب ۔ کچھ اس خلوت کے سراب میں پھنسے رہتے ہیں زندگی بھر اور کچھ اس سفر میں مزید آگے بڑھتے ہیں ۔ جب بھی آپ یہ خوبصورت لمحے خود کے ساتھ بتا رہے ہوتے ہیں آس پاس والوں کو لگتا ہے کہ شاید یہ کسی غم میں مبتلا ہے ،انہیں اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اس نے تو ایک جہان بسا رکھا ہے اپنے اندر جہاں وقت گزارنا اسے سرور دیتا ہے ۔
©INFINITY DECODER ™
©INFINITY DECODER ™
انسان تقریباً ہمیشہ اپنے کیے پر پشیمان ہوتا ہے ، بس کچھ کو موت سے قبل یہ حالت طاری ہوتی تو کچھ بڑھاپے کی جانب جاتے ہوئے پچھتاتے اور کچھ کو جوانی میں ہی ایسا پچھتاوا گھیر لیتا ہے ۔اور ایک وقت آتا ہے زندگی میں جب وہ چاھتا ھے کہ کاش وہ اپنی زندگی سے اس وقت کا دورانیہ کاٹ سکتا ۔ یا کسی طرح وہ اس لمحے میں جا کر اپنے عمل کو بدل سکے ۔
انسانی عمل پر بجائے منطق اور دلائل کے ہمیشہ سے جذبات کی حکمرانی رہی ہے۔
محدود معلومات اور جانبداری پر جذبات کا تڑکا اس سے ایسے فیصلے کرواتا ہے جو اس کے مطابق ٹھیک ہوتے ہیں، پر حقیقت میں وہ کسی غلط منہج پر براجمان ہوتا ہے یا کم فہمی اور کم علمی میں درست فیصلہ کرنے پر قادر نہیں ہوتا نتیجتاً پچھتاوا اسکی تنہائی کا ساتھی قرار پاتا ہے ۔
تو اگر آپ بھی کسی ایسے پچھتاوے میں گھرے ہوئے ہیں ، تو جان لیں آپ پیچھے جا کر کو کچھ نہیں بدل سکتے ، پر اپنے آنے والے وقت کو صرف اپنے جذبات کی نظر نا کریں ۔ علم ، منطق اور دلیل میں بس حسب ضرورت جذبات ہوں تو آپ درست سمت میں زندگی کا سفر جاری رکھ سکتے ہیں ۔