زندگی میں ہر انسان کو اپنے حصے کا دکھ, درد اور غم کا سامنا کرنا پڑتا ہے . اور یہ ضروری بھی ہوتا ہے . ان تکالیف کے اعتبار سے لوگوں کی چار اقسام دیکھنے میں آئی ہیں.
1

پہلی قسم ہے ایسے لوگوں کی, جنہیں جب کوئی تکلیف پہنچتی ہے یہ بلبلا اٹھتے ہیں. اپنی تکلیف کا واویلا تو کرتے ہی ہیں ساتھ میں دوسروں کو تکلیف دیتے ہیں, مانو یہ تکلیف ان کی وجہ سے پہنچی ہو.
2

یہ لوگ اپنی تکلیف کا زور و شور سے ڈھنڈورا پیٹتے ہیں اور ہمدردی وصول کرنے میں ماہر ہوتے ہیں.
3

اس قسم کے لوگ تکلیف کو قدرتی شے سمجھتے ہوئے, خاموشی سے اسے برداشت کرتے ہیں اور اپنے مسائل کا حل تلاش کریں گے.
4

یہ نایاب قسم کے لوگ ہیں جو کسی دکھ, پریشانی کو رب کی دوسری نعمتوں کی طرح سمجھتے ہیں. پریشان تو کیا ہونا کجا اُس حالت میں ذیادہ خوش ہوتے ہیں.. کہ رب نے اس عطا کے قابل سمجھا.
🔘

فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے کہ خود کو کس قسم کے لوگوں میں شامل کرنا ہے.. ایسے جو دوسروں کی تکالیف بڑھاتے ہیں ان میں یا جو اپنی تکلیف کو اک طرف رکھ کے دوسروں کو سنتے ہیں ان کے غم کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں.

ابدی رمز شناس ⁓

   Writer     ~[Infinity Decoder]™.
level of pain